برلن شہر کا عمومی جائز

رلن شہر کا عمومی جائز

آج مجھے جرمنی کے شہر برلن میں آئے ہوئے پورے 2 مہینے اور 7 دن ہو چکے ہیں.
کسی بھی ملک یا علاقے میں کامیاب زندگی گزارنے کے لیے „زبان“ سیکھنا سب سے زیادہ اہم ہوتا بے.
چنانچہ اپنی آمد کے 2 ہفتے بعد ہی میں نے Kapitel Zwei میں داخلہ لیا اور اب A1. 2 کر رہی ہوں.
اس مدت کے دوران جتنا میں برلن کو جان پائی، پیش خدمت ہے.
برلن میں مقبول ترین جگہ Alexanderplatz ہے. آپ یہاں ہر قسم کے لوگ دیکھیں گے، ہر چیز چاہے وہ کھانے سے لے کر خریدنے تک ہو، یہاں سے ملتی ہے.
برلن کا مشہور ترین TV Tower بھی Alexanderplatz میں ہی پایا جاتا ہے جس کی بلندی 360 میٹر سے بھی زیادہ ہے اور اسے برلن کے ہر کونے سے دیکھا جا سکتا ہے.
برلن میں Döner مقبول ترین غذا ہے اور اسکی دکان آپ ھر گلی میں دیکھ سکتے ہیں.
برلن کی اہم ترین جگہوں میں سے ایک Bradenburg Gate ہے، جس کے اوپر Goddess of Victory کا مجسمہ ہے. اس کے بالکل آگے ساتھ ہی American Embassy ہے.
برلن میں یورپ کی مصروف ترین جگہ Potsdamer Platz تصور کیا جاتا ہے. یہاں مختلف Shopping Malls, Cafes, Cinemas موجود ہیں جن میں سے Sony Centre سب سے مشہور ہے.
برلن چونکہ ایک تاریخی باب رکھتا ھے اس لیے اس میں مختلف محلات بھی موجود ہیں جن میں Charlottenburg Palace سب سے بڑا محل ہے جسکو انتہائی منقش انداز میں بنایا گیا ہے اور اردگرد سے دلکش باغ سے سجایا گیا ہے. اس محل کو دوسری جنگ عظیم کے بعد 1950 میں دوبارہ بنایا گیا تھا.

اور سب سے آخر میں، میں ذکر کروں گی Naturkundemuseum کا، ایک ایسا عجائب گھر جس میں 30 ملین سے زیادہ قدرتی حیات کے نمونے رکھے گئے ہیں. ان میں خیوانات، نباتات و دیگر معدنی وسائل کے نمونے شامل ہیں اور یہ عجائب گھر تعلیمی وسائل اور معلومات سے مالا مال ہے.

آخر میں یہی کہوں گی کہ جتنا بھی برلن کو دیکھا اور جانا، بہت اچھا لگا. تقریباً ہر ملک کے لوگ دیکھے ، ہر ثقافت دیکھی، لیکن ایک چیز سب میں مشابہ ہے، اور وہ ہے „زبان“ سیکھنے کی لگن..

Du willst erfolgreich Deutsch lernen?