برلن میں طرز زندگی

برلن میں طرز زندگی

جےسا کے آپ جانتے ہیں کہ پچھلے بلاگ میں، میں نے برلن کے بارے میں لکھا تھا تو اسی کو آگے لے کر جاتے ہوئے آج میں برلن میں طرز زندگی کے بارے میں لکھوں گی.
برلن کا کل ایریا 891.8 مربع کلومیٹر ہے اور 2017 کی تخقیق کے مطابق اس کی کل آبادی تقریباً 3.7 ملین ہے. یہ لوگ مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جن میں
سعودی عرب، امریکہ، انگلینڈ، چین، ترکی، پاکستان، کشمیر، بھارت، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، جنوبی امریکہ، میکسیکو، پولینڈ اور سپین
قابل ذکر ہیں.

ان ممالک سے آنے والے تمام لوگ مکمل آزادی اور خودمختاری کے ساتھ اپنی تہذیب و تمدن کے مطابق اپنی زندگی گزارتے ہیں. تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ برلن میں ثقافت اور طرز زندگی کے لحاظ سے کس قدر وسعت ھے.

برلن بڑی بڑی عمارتوں، دفاتر، یونیورسٹیوں، پارکوں، ہوٹلوں، سینما گھروں، عجائب گھروں اور شراب خانوں کی سرزمین ہے.

سب سے زیادہ کھیلا، دیکھا اور پسند کیا جانے والا کھیل فُٹ بال ہے.
گرمیوں کے موسم میں رات بہت چھوٹی اور دن بہت لمبا ہوتا ہے جب کہ سردیوں میں اس کی متضاد.
لباس کے لحاظ سے بھی برلن باقی تمام شہروں سے الگ ہے، یہاں رہنے والا ہر فرداپنی مرضی سے لباس چنتا ہے.

زیادہ تر لوگ اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں لیکن برلن میں اپارٹمنٹ ڈھونڈنا بہت مشکل ہوتا ہے، کیونکہ یہاں کی آبادی بہت ذیادہ ہے.
جمعہ اور ہفتہ، یہ دو دن „Party Days“ تصور کیے جاتے ہیں اور باقی دن „Working Days“ یعنی کہ کام کے دن ہوتے ہیں سوائے اتوار کے.

مختصراً یہ ہے کہ برلن میں ہر شخص کو اپنا طرزِ زندگی اختیار کرنے کی مکمل آزادی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج برلن کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں گِنا جاتا ہے.

Du willst erfolgreich Deutsch lernen?