برلن کا مرکزی ریلوے اسٹیشن

برلن کا مرکزی ریلوے اسٹیشن

برلن دنیا کے ان چند مشہور شہروں میں سے ایک ہے جہاں ریلوے کا نظام نہایت عمدہ اور منظم ہے.
برلن کا بنیادی، مرکزی اور سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن Berlin Hauptbahnhof ہے جو کہ پرانے اور تاریخی Lehrter Bahnhof کے قریب واقع ہے.
جرمن زبان میں ‚Haupt‘ کا مطلب ہے ‚مرکزی‘ یا ‚بڑا’، جب کہ‘ Bahnhof“ ‚اسٹیشن‘ کو بولا جاتا ہے، چنانچہ اسی مناسبت سے اسکا نام Berlin Hauptbahnhof رکھا گیا.
برلن کا مرکزی اسٹیشن فنِ تعمیر کا ایک شاندار اور اعلی نمونہ ہے جسے آج سے 11 سال پہلے 28 میء 2006 میں باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ لوگوں کی زندگیوں کو آسان سے آسان تر بناتا گیا.
یہ صرف سواری فراہم نہیں کرتا بلکہ اسٹیشن کے اندر شاندار دوکانیں بھی موجود ہیں جو کہ سیاحوں اور مسافروں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں.
ہر فرد چاہے اسے ‚Coffee‘ چاہیے، اخبار، لباس یا دیگر اشیاء خورد و نوش، ہر چیز یہاں سے خرید سکتا ہے. اس کے علاوہ سیاح، شہر میں گھومنے کے لیے، مختلف زبانوں میں یہاں سے مشورے بھی حاصل کر سکتے ہیں.
یہ اسٹیشن آمد و رفت کا ایک وسیع ذریعہ ہے، اس سے جو ٹرین جاتی ہیں ان میں ‚S-Bahn, U-Bahn‘ اور ‚Tram‘ شامل ہیں.
شمال اور جنوب سے رابطے کے لیے’S-Bahn‘ استعمال کی جاتی ہے.
‚U-Bahn‘ زیرِ زمین چلتی ہے.
جب کے کم فاصلوں کو طے کرنے کے لیے ‚Tram‘ استعمال کی جاتی ہے اور یہ زیادہ تر اندرون شہر موجود اسٹاپس تک جاتی ہے.
وقت کی پابندی کو خاص طور پر مدّ نظر رکھا جاتا ہے. آمدورفت کو بہتر بنانے کے لیے ہر اسٹاپ پر بورڈ لگائے گئے ہیں جو کہ ٹرین کی آمد کو دکھاتے ہیں.
ایک اندازے کے مطابق ہر روز تقریباً 300،000 افراد Berlin Hauptbahnhof سے سفر کرتے ہیں.
اس منظّم نظام کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے یہ ویب سائٹ www.bahnhof.de بھی بنائی گئی ہے جس کو استعمال کر کے آپ ‚S-Bahn, U-Bahn‘ اور ‚Tram‘ کی مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں.

Du willst erfolgreich Deutsch lernen?